|الف اللہ اور انسان از قیصرہ حیات| |تبصرہ نگار: حاجرہ سعید|
ناول: الف اللہ اور انسان مصنفہ: قیصرہ حیات تبصرہ نگار: حاجرہ سعید تعارف: انسان اپنی من چاہی منزل کے حصول میں درد سہتا ہے تکلیف اٹھاتا ہے اور زخمی وجود سے منزل پر پہنچ کر سوچتا ہے وہ خوش کیوں نہیں ہے؟ اس کا جواب مصنفہ قیصرہ حیات نے مفصل اور حیران کن انداز میں دیا ہے۔ الف اللہ اور انسان پاپولر فکشن میں جداگانہ طرز کا حامل ناول ہے۔ یہ انسان کے شاہکار ہونے پر لکھا گیا ہے۔ قیصرہ حیات بہترین ناول نگار ہیں۔ اور اب ڈرامہ نگاری میں نام پیدا کررہی ہیں۔ ان کے بیشتر ناولوں کا موضوع انسان ہے۔ انسان … جو اللہ تعالیٰ کی سب سے پیچیدہ مخلوق ہے۔ مرکزی خیال: الف اللہ اور انسان چار مختلف کہانیوں پر مشتمل ہے۔ ہر کہانی انسان کے چار اعضاء دل، آنکھ، دماغ اور پیٹ میں موجود خیر اور شر کو واضح کرتی ہے۔ ہر کہانی میں بہت سے کردار ہیں جو اپنی زندگی کے نشیب و فراز میں حاصل و محصول کا حساب لگاتے اپنے نقصان پر اللہ کے سامنے واویلا کرتے ہیں اور بہت کم ایسے ہیں جو شکر ادا کرتے ہیں۔ ناول کو چار ابواب پر تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے باب میں دربار شاہی میں انسان کی تخل...