|Book Review by Bushra Ayub| |Raja Gidh by Bano Qudsia|
راجہ گدھ از قلم: بانو قدسیہ تبصرہ: بشریٰ خان دیوانگی۔۔۔عشق لا حاصل ۔۔۔ رزق حرام۔۔۔چاند راتیں۔۔۔وفا اور بیوفائی کے پیمانے ۔۔۔۔! پروفیسر سہیل ایک ایسا شخص جو انسانی فطرت کو اچھے سے جانتا ہے ۔۔۔ سمی شاہ، مغربی معاشرے کی پروردہ ، آفتاب کشمیری لڑکا اور قیوم خالص گاؤں کا انسان ، بہت کچھ چاہتے ہوئے بھی کچھ نہ کرنا ۔۔۔ محبّت اور نفرت انسانی جذبات ہیں۔سمی شاہ کو پہلی نظر میں آفتاب سے محبّت ہو گئی جو قیوم کی ڈھیر توجہ بھی ختم نہ کر سکی ۔۔۔ شاید ہر مرد ہی دل میں یہی تمنا رکھتا ہے کہ ایک پرکشش لڑکی صرف اسکو چاہے ، اسی کی طالب ہو ، چاہے بدلے میں وہ اسے وہی محبّت دے سکتا ہے یا نہیں ۔۔۔ دیوانگی کی وجہ عشق لا حاصل ہے بانو قدسیہ نے کسی بھی انسان کی دیوانگی کی وجہ عشق لا حاصل بتایا ہے ۔۔۔ چاندنی راتوں میں گدھ چاند کی روشنی میں مردار کھا کر قے کرتے ہیں اور پیٹ کے بل لیٹ کے مزید مردار کھاتے ہیں ۔۔ شاید وہ بھی عشق لاحاصل کی تڑپ میں ہیں جیسے چکور چاند کی محبّت میں اڑتے اڑتے اپنی جان دے دیتے ہیں ، جیسے پروانہ اپنی موت سے بے نیاز شمع کے گرد چکر کاٹے ہے ،اسی طرح انسا...