|Alif by Umera Ahmed| |Book Review by Qursam Fatima|
کتاب: الف تحریر: عمیرہ احمد تبصرہ: قُرسم فاطمہ الف۔۔۔ا سے اللہ،ل سے لاء، ف سے فنا۔ الف سے ابتداء ہے اللہ کے پاک نام کی۔ الف سے آغاز ہے انسان کا، زندگی،بندگی،اسرار ،اُمید، محبت اور بقاء کا۔ الف ابتداء ہے عشق کی۔ الف سے انتہاء بھی ہے عشق کی۔! اللہ کی ذات میں عشق کی منازل طے کرتے ہوئے فنا ہونا بھی صفت ہے الف کی! الف سے اللہ۔۔۔الف سے انسان۔۔۔! الف کی ابتداء اللہ۔ الف کی انتہاء انسان۔ الف سے ہے اللہ اور انسان کا تعلق۔الف سیدھا تو اللہ اور بندے کا تعلق بھی سیدھا۔الف ٹیڑھا تو اللہ اور بندے کا تعلق بھی ڈگمگاتا رہتا ہے۔ مصنفہ کا تعارف مصنف کی ابتداء "میم" اور انتہا "ف" ہے۔میم سے محبت۔۔۔ف سے فنا! سوچ،لفظوں اور کرداروں سے محبت کرنا۔۔۔۔اور پھر اپنی سوچ کی کونپل پر پھلتے پھولتے کرداروں اور حالات و واقعات میں ڈوب کر اپنی ذات کو فنا کردینا۔۔۔! پھولوں سے مزّین گلستانِ ادب ہے۔ مختلف طرز کے پھولوں میں ہر پھول کی اپنی الگ ہی رمز و مہک ہے۔گلشنِ ادب میں ادبی پھول کا لبادہ اوڑھے "محترمہ عمیرہ احمد" کی مثال ایسے خوشنما پھول سی ہے جو سب...