| کورونا وائرس کے بعد کی دنیا ؟| |از قلم: افصح اقبال|
کورونا وائرس کے بعد کی دنیا ؟ از قلم: افصح اقبال دسمبر 2019 کے آخری عشرے میں چین سے کورونا وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات آنا شروع ہوئیں اس وبا کا مرکز چین کا شہر ووہان تھا۔ ابتداء میں اسے ایپی ڈیمک یعنی کسی مخصوص علاقے تک محدود رہنے والی وبا تصور کیا گیا تاہم چین کے طبی ماہرین نے عالمی ادارہ صحت کو اس وبا کے لیے خبردار رہنے کا عندیہ ضرور دیا۔ تیرہ جنوری 2020 کو تھائی لینڈ میں اس وبا کا شکار ایک مریض کے سامنے آنے کے سبب دنیا میں افراتفری پھیل گئی کیونکہ چین سے باہر اس وائرس کا یہ کوئی بھی پہلا مریض تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس وائرس نے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور یہ وائرس جلد ہی پینڈیمک کی صورت اختیار کرگیا۔ بالآخر 30 جنوری 2020 کو عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں انسانی صحت سے متعلق ایمرجنسی نافذ کردی۔ وہ ممالک جہاں اس وبا کے متعدد مریض سامنے آئے ان میں جاپان،امریکا،جنوبی کوریا،جرمنی،فرانس،ملائیشیا،پاکستان اور وسطی ایشیا کے ممالک بھی شامل ہیں۔ جو ممالک اس وبا سے بری طرح متاثر ہوئے ان میں اٹلی،ایران ،اسپین سرفہرست ہیں جہاں اس وبا کے سبب زیادہ...