|Book Review by Bushra Ayub| |Raja Gidh by Bano Qudsia|


راجہ گدھ


از قلم: بانو قدسیہ

تبصرہ: بشریٰ خان


دیوانگی۔۔۔عشق لا حاصل ۔۔۔ رزق حرام۔۔۔چاند راتیں۔۔۔وفا اور بیوفائی کے پیمانے ۔۔۔۔!

پروفیسر سہیل ایک ایسا شخص جو انسانی فطرت کو اچھے سے جانتا ہے ۔۔۔ سمی شاہ، مغربی معاشرے کی پروردہ ، آفتاب کشمیری لڑکا اور قیوم خالص گاؤں کا انسان ، بہت کچھ چاہتے ہوئے بھی کچھ نہ کرنا ۔۔۔ محبّت اور نفرت انسانی جذبات ہیں۔سمی شاہ کو پہلی نظر میں آفتاب سے محبّت ہو گئی جو قیوم کی ڈھیر توجہ بھی ختم نہ کر سکی ۔۔۔ شاید ہر مرد ہی دل میں یہی تمنا رکھتا ہے کہ ایک پرکشش لڑکی صرف اسکو چاہے ، اسی کی طالب ہو ، چاہے بدلے میں وہ اسے وہی محبّت دے سکتا ہے یا نہیں ۔۔۔ دیوانگی کی وجہ عشق لا حاصل ہے
بانو قدسیہ نے کسی بھی انسان کی دیوانگی کی وجہ عشق لا حاصل بتایا ہے ۔۔۔ چاندنی راتوں میں گدھ چاند کی روشنی میں مردار کھا کر قے کرتے ہیں اور پیٹ کے بل لیٹ کے مزید مردار کھاتے ہیں ۔۔ شاید وہ بھی عشق لاحاصل کی تڑپ میں ہیں جیسے چکور چاند کی محبّت میں اڑتے اڑتے اپنی جان دے دیتے ہیں ، جیسے پروانہ   اپنی موت سے بے نیاز شمع کے گرد چکر کاٹے ہے ،اسی طرح انسان بھی محبّت کی تمنا میں ہر طرف گھومتا ہے ، رزق حرام کھاتا ہے ، جیسے قیوم نے کیا ، سمی کی محبّت اس کے  لئے نہیں تھی مگر وہ اسکی تمنا میں اتنا آگے بڑھ چکا تھا کے اس نے حرام کھانے سے بھی گریز نہیں کیا ۔
یہ وہی عشق تھا جس نے پروفیسر سہیل کو مجبور کیا کہ وہ آفتاب کو بھڑ کائے۔
یہ عشق ہی ہے جو وادیوں سے کوسوں دور گدھ کو بھٹکاتا ہے ۔۔۔
مصنفہ نے بہت ہی فلسفیانہ انداز میں بہت خوبی سے اپنی ایک تھیوری پیش کی ہے " رزق حرام انسانی جینز میں تبدیلی کر دیتا ہے " جیسے کوئی خراب چیزصحیح چیز کو گلا دیتی ہے بالکل اسی طرح حرام رزق انسانی نسل کو دیوانہ کر دیتی ہے ۔۔۔ بلکہ یہی دیوانگی ایک وقت ایسا لاتی ہے کہ انسان عشق الہی میں آخری درجہ پر پہنچتا ہے ۔  
دیوانگی کی دو قسمیں ہیں:
عشق لا حاصل
رزق حرام
دونوں مختلف طرح کے اثرات لاتی ہیں
ایک دیوانہ رب کے قریب ہو جاتا ہے
 اور دوسرا جانے کن منزلوں کو  تلاشتا پھرتا ہے اور یوں ہی مر جاتا ہے ۔
 صدیوں اپنے تاثرات ذہن پر منقش کر گیا ۔۔۔بانو قدسیہ کے قلم سے نکلا ایک شاہکار ۔۔۔ 




Comments

Popular posts from this blog

|Drama Review by Qursam Fatima||Kahin Deep Jalay|| An overview of 11 episodes|

|Jo Tu Chahay| |An Overview of 17 episodes| |Review by Qursam Fatima|

|News Review by Quratulain| |Student Union|