|تیسری جنگ عظیم کی گونج| |از قلم: قرت العین|



تیسری جنگ عظیم کی گونج

از قلم: قرت العین



کہتے ہیں جب دو ہاتھی آ پس میں لڑتے ہیں تو مرتی گھاس ہے۔
پینٹاگان کی میڈیا بریفنگ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایرانی فوجی کماندرا کرنل قاسم کو بغداد ایئرپورٹ پر حملے کے دوران قتل کر دیا گیا ۔ مزید اطلاع یہ ہے کہ امریکی فوج کو اکھٹا کیا جا رہا ایران پر حملے کے لیے۔ 
امریکی صدر نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ امریکی ایمبیسی پر حملہ ایران کی ایما پر کیا گیا تھا اور اسی وجہ سے جنرل کو نشانہ بنا یا گیا۔
نہیں۔۔۔! یہاں ہاتھی ایرانی صدر نہیں بلکہ امریکی صدر اور اپوزیشن پارٹی ہے۔
قصہ دراصل یوں ہے کہ، پچھلے ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امپی یچ منٹ قردار کانگریس میں میں پیش کی گئی جس کو منظور بھی کر لیا گیا۔اس کو کچھ عرصے میں سینٹ میں پیش کیا جائے اور اگر منظور کر لیا گیا تو ٹرمپ کو گھر جانا ہو گا۔ 
اس بات کے امکان کو رد کرنے کا کوئی جواز نہیں کہ یہ امریکی انتظامیہ کی ایما پر ہی کیا گیا ہو۔ اور یہ محض ایک  بہانہ ہو  جنگ کو شروع کرنے کا  تا کہ امریکی عوام کا دھیان ایمپ یچ منٹ سے ہٹایا جا سکے۔ ایران کی طرف سے بھی بھرپور ردعمل کا اعلان کیا گیا ہے ۔
اس سال کے پہلے ہفتے میں ہی ہر طرف سے تیسری جنگ عظیم کی گونج دنیا بھر میں سنائی دے رہی ہے۔ اس جنگ میں جو بھی ہاتھی جیتے، مگرسب سے زیادہ نقصان، گھاس کا ہی ہو گا ، جو مسلی جا ئے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

|Drama Review by Qursam Fatima||Kahin Deep Jalay|| An overview of 11 episodes|

|Jo Tu Chahay| |An Overview of 17 episodes| |Review by Qursam Fatima|

|News Review by Quratulain| |Student Union|