|Book Review by Neha Jamal| |Ummul Yaqeen by Sumaira Hameed|


کتاب: ام الیقین

تحریر: سمیراحمید

تبصرہ نگار: نیہا جمال


"جو زمین سے نہیں ہوتا، وہ آسمان سے ہوتا ہے۔۔۔ یقین رکھیں ضرور ہوتا ہے۔۔۔"
یہ کہانی ایک سحر ہے اور سمیرا کے الفاظ ساحر۔۔۔ جو سیدھا دل پہ اثر کرتے ہیں۔۔۔
یقین ایمان کی وہ سیڑھی ہے جو آپکو زوال سے عروج دلا دیتی ہے، جو آپ کا ہر کام سنوار دیتی ہے، جو آپکا بڑے سے چھوٹا کام تک سنوار دیتی ہے، چاہے وہ ایک سوئی سے لیکر ایک پہاڑ  کو ڈھونڈنا ہی کیوں نہ ہو۔ بس اللّہ پاک سے مانگنے کی چاہ ہونی چاہئیے کہ کوئی بھی چیز ہو مجھے اللّہ کے حکم سے ہی ملے گی۔ اب چاہے وہ آپکی صحت ہو یا زندگی!
کبھی سوچا ہے کہ ہم بیماری میں ایک سے ایک دوائی کھالیتے ہیں لیکن اللّہ کو نہیں پکارتے، آخر کیوں؟ کیونکہ ہمیں یہی یقین ہوتا ہے کہ ہم دوائی کھائیں گے تو ہی ٹھیک ہوں گے یا جتنے زیادہ پیسے لگائیں گے، ورنہ نہیں۔ تو پھر اللّہ بھی صرف اسی میں شفاء رکھ دیتا ہے۔
ہمیں اپنی زندگی کی اہمیت کا اندازہ اسی وقت ہوتا ہے جب ہم اسے کھونے والے ہوتے ہیں اور یہی وقت ہوتا ہے کہ جب ہم اپنی ہمّت اپنی بیماری کا سن کر ہی ہار جاتے ہیں۔ شاید یہی ہماری آزمائشیں بھی ہوتی ہیں لیکن اللّہ تو ہر وقت ہمارے لیے موجود ہوتا ہے بس ہم اس تک نہیں پہنچ پاتے۔ بس اللّہ پاک پہ یقین رکھیں کہ آسمان والا سب کرسکتا ہے اور آگے بڑھتے جائیں بیماری سے لیکر ہر چیز تک ٹھیک ہوجائے گی۔ لیکن یقین شرط ہے۔
بیماری کسی بھی زمانے کی کتنی ہی خطرناک کیوں نہ ہو، چاہے وہ دبیسا کا کوڑھ ہو یا پھر ہدیٰ کا کینسر۔۔ ہم سب اللّہ کے رحم کے محتاج ہیں، جب بیماری وہ دیتا ہے تو شفاء بھی وہی دے گا۔یاد رکھیں:
 "زندگی ساٹھ ستر سالہ وقت کی میعاد کا نام نہیں ہے۔۔۔ یہ ہر سانس کو زندگی کرنے کا نام ہے۔۔۔"

کوشش کیا کریں کہ لوگوں کیساتھ وقت گزاریں۔ انکی مدد کریں۔ انکا دل ہلکا کریں۔ انکو دعا کے ذریعے یقین کی طرف راغب کریں۔جتنا آپ کر سکیں اتنی دوسروں کیلئے زندگی آسان کریں۔ دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔سمجھ نہ سکیں تو خود کو دوسرے کی جگہ رکھ کر دیکھیں۔ کیوں کہ

 "دوسروں کی راہ سے چنے جانے والے کانٹے خدا کو پھولوں سے زیادہ عزیز ہیں۔"

سمیرا نے بہت ہی خوبصورتی سے بیماری کے موضوع سے یقین کو جوڑا ہے۔ بلاشبہ یہ سمیرا کی اب تک کی لکھی جانے والی کہانیوں میں سب سے بہترین کہانی ہے۔اللّہ تعالیٰ پر یقین رکھنا سیکھیں۔۔۔

 - نیہا جمال

Comments

Popular posts from this blog

|Drama Review by Qursam Fatima||Kahin Deep Jalay|| An overview of 11 episodes|

|Jo Tu Chahay| |An Overview of 17 episodes| |Review by Qursam Fatima|

|News Review by Quratulain| |Student Union|